قدرتی وسائل کا استعمال کرکے آپ کیسے اپنی زرعی پیداوار کو بڑھا سکتے ہیں؟
How to use natural resources for more production in farming?
کاشتکاری یا زرعی شعبے کی تمام تر معلومات اور اس کے طریقے آپ سے ہم نے بہت تفصیل سے بیان کئیے ہیں کیسے آپ کاشتکاری کر سکتے ہیں اور جن عوامل کا استعمال کر کے آپ پیداوار کر سکتے ہیں یا اپنا کاروبار کر سکتے ہیں کیونکہ دیکھا جائے تو ہمارے خطے کا زیادہ انحصار کاشتکاری پر ہی ہوتا ہے اس کی بدولت ہی بہت سے گھر چل رہے ہیں
یہ کا بہت محنت طلب ہوتا ہے اس میں آپ کے پاس مواقع ہوتے ہیں آپ اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں اور اس پر صرف آپ کی اپنی اجارہ داری ہوتی ہے جب چاہیں جتنی محنت کر کے جتنا سرمایہ لگا کر اس سے فائد حاصل کر سکتے ہیں
اس وجہ سے بھی یہ شعبہ اچھا جانا جاتا ہے کیونکہ کہ یہ دوسروں کی مدد کرتا ہے اس سے لاکھوں افراد کا پیٹ پلتا ہے لوگوں کو کھانا ملتا ہے جانوروں کو چارہ ملتا ہے اور تمام مخلوقات اس سے مستفید ہوتی ہیں اور یہ آپ کے لیے صدقہ جاریہ بن جاتا ہے اور یہ ایک بابرکت پیشہ تصور کیا جاتا ہے
اس شعبے میں جو سب سے اہم خوبی ہے وہ جو ہمارا آج کا ٹاپک ہے وہ ہے قدرتی وسائل جن کو اس شعبے میں سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ اس کا زیادہ دارومدار ہمارے قدرتی وسائل پر ہوتا ہے کاشتکاری کا موقع ہو تو اس کے ساتھ ساتھ آپ کو قدرتی وسائل کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے
سب سے پہلے یہ جان لیتے ہیں کہ قدرتی وسائل ہوتے کیا ہیں اور ان کا مقصد کیا ہے یا کاشتکاری میں قدرتی وسائل کی اہمیت کیوں ہے؟
قدرتی وسائل
قدرتی وسائل سے مراد ہے وہ عوامل جن میں انسان کا کوئی دخل نہ ہو ایسے عوامل جن کو خدا کی طرف سے انسان کی آسانی کے لیے پیدا کیا گیا ہے اور جس سے انسان مستفید ہو جو کچھ زمین میں ہو یا اس دنیا میں جو اپنی شکل میں موجود ہو جسے ہر ایک تک رسائی حاصل ہو جیسا کہ پانی ایک قدرتی وسائل میں سب سے اہم جزو ہے اس کے بغیر انسان کی بقاء ناممکن ہے ایسے ہی ہوا جس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا
قدرتی وسائل ہی ہوتے ہیں جن کو زمین کھود کر پہاڑوں سے ہر جگہ سے حاصل کیا جاتا ہے
پانی
ہوا
مٹی
تیل
جانور
گیس
کوئلہ
ایسی اور بہت سی معدنیات ہیں جو زمین میں موجود ہوتی ہیں جو انسان کے لیے آسانی پیدا کرنے کے کام آتی ہیں
کاشتکاری کے لیے استعمال ہونے والے قدری عوامل
کاشتکاری کے لیے استعمال ہونے والے تین قدرتی عوامل ہیں جو براہ راست تعلق کاشتکاری سے رکھتے ہیں ان میں پانی، مٹی اور موسم یا ایسے کہیں وہاں کا ماحول ہوتا ہے
زرعی پیداوار بڑھانے کے لیے قدرتی وسائل کا استعمال
پانی
یہ وہ قدرتی جزو ہے جس کے بغیر انسان کی بقاء ناممکن تو ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ پانی اگر سہی سے زمین کو سیر نہ کرے تو فصل کی بھی موت ہو جاتی ہے
پانی کے بغیر فصل ناممکن ہے اور اس لیے اگر آپ کے پاس وافر مقدار میں پانی کے ذخائر ہیں تو یہ آپ کی فصل کے لیے بہت ہی معاون ثابت ہو گا
تو ہم دیکھتے ہیں کیسے پانی کے استعمال کو بہتر بنا کر ہم پیداوار کو بڑھا سکتے ہیں؟
پانی کی فراہمی کے موثر اقدامات
پانی کے لیے حفاظتی انتظامات
پانی کے غیر قانونی چوری سے بچاؤ
پانی کی مکمل ترسیل
بے جا یا غیر ضروری استعمال کی روک تھام
ٹیوب ویل کی طرف رجھان
_پانی کی فراہمی کے منصوبے بنانا یا اس کے موثر اقدامات کئے جائیں تمام تر فصلیں جو چونکہ پانی پر انحصار کرتی ہیں اس لیے ہر ایک زمیندار کو یا کاشتکار کو چاہیے وہ پانی کے انتظامات کی مکمل تحقیقات کرے اور اس کی فراہمی کو ہر ایک زمین تک رسائی دے جس سے زمین کی نشوونما اچھے سے ہوتی رہے اوراس بات کا دھیان رکھا جائے کوئی بھی فصل جو کم پانی سے اٹھائی جاتی ہے تو اس کو اس کے مطابق فراہم کیا جانا چاہیے
اگر بروقت پانی دیا جائے تو اس سے فصل اچھی ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے پیداوار زیادہ ہوتی ہے
_ایسے علاقے جہاں پر پانی کے ذخائر نہ ہوں جہاں لوگ بارش پر انحصار کرتے ہوں جن کو بارانی علاقے کہا جاتا ہے وہاں پر لوگوں کی ترجیح ہونی چاہیئے کہ وہ پانی کو ذخیر کرنے کے لیے کچھ اقدامات کریں یا کوئی تالاب کنال یا کوئی چھوٹے کنوئیں بنائیں جن میں پانی کو ذخیر کیا جا سکے تاکہ بوقت ضرورت کام آئے اور اس سے فصلوں کو بارش نہ ہونے کی صورت میں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے
_بڑے صنعتی شعبے کے لوگوں نے آج کل شہروں سے نکل کر گاؤں کا رخ کر لیا ہے جس کی وجہ سے وہ لوگ اپنی صنعتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے کاشتکاری کے شعبے کو نقصان پہنچا رہے ہیں چونکہ صنعت ایسا شعبہ ہے جس میں آپ کو بہت زیادہ پانی درکار ہوتا ہے اس وجہ سے وہ لوگ زمین کے اندر موجود پانی کو استعمال کرتے ہیں اور ان لوگوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا اس طرح سے جب زمین کا پانی کم ہو جاتا ہے تو وہ براہ راست کاشتکاری کو متاثر کرتے ہیں اور فصلوں کو نقصان پہنچتا ہے اس لیے بروقت کارروائی کرنی چاہیے اگر کوئی ایسا عمل ہو تو کیونکہ ان لوگوں کے ساتھ ساتھ ہر کسان کا حق ہے جو اس کو استعمال کرے تاکہ فصلوں کو نقصان پہنچنے سے بچایا جائے
_آج کل بہت سے بڑے کسان جو اپنی فصلوں کے لیے پانی مختص کروا لیتے ہیں اور چھوٹے کسان جن کی فصلوں کو بروقت پانی نہیں مل پاتا اور ان کی فصلیں یا تباہ ہوتی ہیں یا پھر ان کی پیداوار میں بہت کمی ہوتی ہے اس لیے تمام کسانوں کو چاہیے کہ وہ مل کر اس عمل کو روکیں اور یہ تفریق ختم کریں ختم کریں اس لیے کہ پانی پر سب کا حق ہے یہ ایک قدرتی نعمت ہے
پانی کی ترسیل برابر ہونی چاہیے جس سے سب کسانوں کا بھلا ہو اور سالانہ پیداوار میں اضافہ ہو
_پانی کے غیر ضروری استعمال کو کم کرنا چاہیے تاکہ یہ تمام مستحق لوگوں کو ملے جو دن رات محنت کرتے ہیں اور پانی کے اخراج سے ان لوگوں کو بھی نقصان ہوتا ہے ہم کو چاہیے کہ ہم اپنے وسائل کا استعمال ایسا بنائیں کہ اس سے ہمارے معاشرے میں عدم استحکام نہ پیدا ہو اور ہمارے معاشرے میں ترقی ہو
_ایسے علاقے جہاں پر بارش پر انحصار کیا جاتا ہے ان میں پانی بارش کی بدولت ہی حاصل ہوتا ہے لیکن کچھ جگہوں پر ٹیوب ویل ہوتے ہیں جن سے زمینوں کو سیر کیا جاتا ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ جن علاقوں میں ایسے مسائل درپیش ہوں وہاں پر ٹیوب ویل کی طرف لوگوں کا رجھان بڑھایا جائے اس سے پانی بآسانی دستیاب ہوتا ہے جتنا ایک فصل کو درکار ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ زیادہ تر سبزی یا دوسرے درختوں کے لیے بہت معاون ثابت ہوتا ہے اس سے پیداوار اچھی ہوتی ہے
مٹی
زمین ایسے تو ہر کاروبار کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے لیکن اگر دیکھا جائے تو زراعت یا کاشتکاری سے زمین کا بہت ہی گہرا تعلق ہے کوئی بھی کسان جب تک زمین نہیں رکھتا اس وقت تک وہ فصل نہیں لگا سکتا اور ایک بات یہ ہے کہ اگر کوئی شخص جانوروں کی پرورش کرتا ہے تو اس کے لیے بھی اچھی خاصی زمین کی ضرورت ہوتی ہے
زمین کو کیسے ذخیر بنا سکتے ہیں یا اس کی پیداواری صلاحیت کو کیسے بڑھا سکتے ہیں درج ذیل میں اس پر بات کرتے ہیں
زمین چونکہ خود سے ایک قدرتی آسائش ہے اس پر جیسے چاہیں آپ کام کر سکتے ہیں چاہیں تو گھر بنا سکتے ہیں چاہیں تو اسی زمین کو مارکیٹ بنا سکتے ہیں یا کوئی صنعت لگا سکتے ہیں چاہیں تو اس پر کھیتی باڑی کر سکتے ہیں یا مویشی پال سکتے ہیں اور بھی بہت سے ایسے ذرائع ہیں
چونکہ ہم کاشتکاری کے موضوع پر بات کررہے ہیں تو اس لحاظ سے ہم زمین کی مٹی کا ذکر کر رہے ہیں
ہر علاقے کی مٹی پیداواری لحاظ سے الگ صلاحیت رکھتی ہے کچھ ایسے علاقے ہوتے ہیں جہاں پر آم کی پیداوار بآسانی کی جاسکتی ہے لیکن اس کی نسبت سیب پیدا نہیں ہوتا ہے یہ کہہ لیں کیلے کی پیداواری صلاحیت موجود نہیں ہوتی اس طرح سے کچھ ایسے علاقے ہوتے ہیں جہاں گندم کی پیداوار اچھی ہوتی ہے چاول کی یا کپاس کی پیداوار کی بنسبت
کچھ مقامات ایسے ہوتے ہیں پر مونگپھلی کی پیداواری صلاحیت دوسرے علاقوں سے بہت زیادہ ہوتی ہے اس طرح سے مٹی کو دیکھتے ہوئے ہمیشہ وہاں کی فصل کا انتخاب کرنا چاہیے اس سے آپ کو پیداوار اچھی حاصل ہوتی ہے اور زمین کی صلاحیت بھی برقرار رہتی ہے
زمین میں کھاد کا جو قدرتی ہو اس کا ہی استعمال کرنا چاہیے بجائے اس کے کہ آپ کیمیکل کھادوں کا استعمال کریں اس سے وقتی طور پر فائدہ ہوگا لیکن وہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کی زمین کو بنجر کرتی جائے گی اور اس طرح سے مٹی کی پیداواری صلاحیت کم ہونا شروع ہوجائے گی
فصل کی کٹائی ایک حد تک کریں تاکہ اس سے بچنے والے کچھ حصے کی مدد سے فصل دوبارہ سے استعمال کے قابل رہے
زمین کی بر وقت گھوٹی کرتے رہنی چاییے اس سے مٹی کی پیداوار کی مقدار برقرار رہتی ہے
قدرتی وسائل کے استعمال سے فصل لگانی چاہیے اس کی برعکس کیمیکل کا یا سپرے کا استعمال کم کریں تاکہ مٹی کی صلاحیت برقرار رہے
HOW TO REDUCE ENVIRONMENTAL POLLUTION
ماحولیات
قدرتی آب و ہوا ہر خطے کا تبدیل ہوتا ہے اور ہر قسم کی صلاحیت سے مالا مال ہوتا ہے جیسا کہ ہمارے ایشیا میں ہر طرح کا موسم ہے یہاں پر چار موسم ہیں ان ہر ایک کو اپنی صلاحیتوں سے نوازا گیا ہے ٹھنڈا، گرم، درمیانی، ہر کیفیت پائی جاتی ہے
اس طرح سے جب بھی کسی خطے میں کاشتکاری کی جائے تو وہاں کے ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لے کر کی جانی چاہیے مثلاً گندم اگانا ہے تو اس کے لیے شروع میں بارشوں کی یا ایسے کہیں پانی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ایک مخصوص وقت کے بعد اس کع سوکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ہمارے کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں پر انحصار ہی بارش پر کیا جاتا ہے بیج لگا دیا جائے بارشیں ہوں اور فصل کھڑی ہو جائے چونکہ اس کی خوشک ہونے کے لیے بارشوں کی بندش بھی اہم ہے کیونکہ کہ اگر فصل تیار ہو جائے اور پھر سے بارش کا سامنا کرنا پڑے تو اس سے فصل یا تو بلکل تباہ ہو سکتی ہے یا پھر فصل کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے
اس طرح سے کپاس کی پیداوار کی جارہی ہو اور آپ سب بخوبی واقف ہیں پانی کپاس کی تیار فصل کے لیے موت ہوتا ہے ایسے حالات کا بغور جائزہ لیا جانا چاہیئے
اگر آپ چاہتے ہیں فصل اچھی پیداوار دے اور اس کی بدولت آپ کو اچھا انکم حاصل ہو تو آپ کو چاہیے ہمیشہ موسم اور ماحول کو دیکھ کر وہاں پر کاشتکاری کریں اور وقت کے ساتھ ساتھ فصل کی دیکھ بھال کریں اور ضرورت کا خیال رکھیں اس طرح سے آپ زمین سے اچھی پیداوار اٹھا سکتے ہیں
جانوروں کے لحاظ سے بھی اگر دیکھا جائے تو یہ ایک اہم نقطہ ہے کیونکہ جانور موسم سے براہ راست متاثر ہوتے ہیں اس لیے ہمیشہ اچھے وقت اور ماحول کی مناسبت سے جانوروں کا انتخاب کریں
No comments:
Post a Comment