Tuesday, June 8, 2021

How to get Adsense approval in first attempt? Complete in Urdu.

How to get AdSense approval from Google in the first attempt?

کیسے ایڈسینس کو گوگل سے پہلی مرتبہ ہی میں منظور کروا سکتے ہیں؟


آج کے اس آرٹیکل میں ہم بات آپ کو بتائیں گے کیسے آپ بآسانی اپنی ویب سائٹ کو یا پھر یوٹیوب چینل کو گوگل سے منسلک کر سکتے ہیں

کیسے یوٹیوب کو پہلی دفعہ ہی میں مونوٹائز Monetization کروا سکتے ہیں؟

کیسے آپ کو گوگل پہلی ہی دفعہ میں ایڈسینس اپرول دے سکتا ہے


سب سے پہلے کچھ باتیں جو ہر ویب سائٹ ڈویلپر کو یا ایک یوٹیوبر کو مدنظر رکھنی چاہیں:

  • سب سے پہلے اور سب سے اہم بات جس مقصد کے لیے آپ نے ویب سائٹ بنائی ہے یا پھر یوٹیوب اکاؤنٹ اس کے مطابق ہی آپ کا کنٹینٹ ہونا چاہیے

  • جب بھی آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگ کرنی ہو تو اس کو دھیان سے کریں یا یوٹیوب کے چینل کی سیٹنگ کرنا درکار ہو تو اس کو اپنی ترجیحات کے مطابق سیٹ کریں کیونکہ جب تک آپ کی ویب سائٹ مکمل ترتیب سے نہیں ہو گی آپ کو گوگل کا اپرول نہیں مل سکے گا

  • یوٹیوب اکاؤنٹ بھی اسی طرح سے سیٹ کیا جاتا ہے کیونکہ اس میں بہت سی پیچیدگی ہوتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپرول لینے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

  • ویب سائٹ کی ترتیب ہو یا اکاؤنٹ کی ترتیب سب سے پہلے آپ کو تسلی کے ساتھ ہر آپشن کو دیکھنا پڑتا ہے پھر اس کے لیے اپلائی کرنا چاہیے

  • کبھی بھی کسی کا کنٹینٹ استعمال نہیں کرنا چاہیے اس سے کبھی بھی آپ کو ویب سائٹ یا یوٹیوب کا اپرول نہیں حاصل ہو گا

  • ویب سائٹ بنانے والے لوگ اپنی ویب کا لنک گوگل سرچ انجن میں ضرور چیک کریں اگر نہیں موجود تو پہلے اس کو سرچ کنسول Google Search Console میں ایڈ کریں 

    Click Link>> AdSense Approval Policy 



ویب سائٹ پر Google Adsense کا اپرول لینے کے کچھ طریقہ کار:

جو لوگ ویب سائٹ یا یوٹیوب سے منسلک ہیں وہ جانتے ہوں گے گوگل کا اپرول لینا اتنا آسان کام نہیں ہے لیکن آپ کو کچھ ایسے اہم نکات بتائے جا رہے ہیں جس سے آپ بآسانی گوگل کا اپرول لے سکتے ہیں

  • ایک G-mail اکاؤنٹ سے آپ اپنی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں اس کے لیے ایک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے اور آج کل ہر انسان کا اکاؤنٹ ہوتا ہے جس سے وہ اپنے موبائل-فون کو اپ ڈیٹ رکھتا ہے اور ایپس وغیرہ لیتا ہے

  • ویب سائٹ سے متعلق بات کریں تو سب سے پہلے یہ بات اہم ہے کون سا چینل یوز کر کے آپ اپنی ویب سائٹ بنا رہے ہیں جو لوگ ابھی نئے ہیں اس کام میں ان کے لیے رائے ہے وہ لوگ بلاگر Blogger کا استعمال کریں اس پر آپ آسانی کے ساتھ تمام تر سیٹنگ سمجھ سکتے ہیں اور ورڈ پریس WordPress کی نسبت زیادہ آسان ہے

     Login here >> For Get Approval

  • بلاگر Blogger سادہ اور آسان ویب سائٹ بنانے کا طریقہ ہے جس کو استعمال کرنا نئے لوگوں کے لیے بہت آسان ہوتا ہے

  • سب سے پہلے جب آپ اکاؤنٹ بنا لیں تو اس کو اپنے موضوع کے مطابق تھیم Theme لگائیں اور تھیم ایسی لگائیں جو لوگوں کو متاثر کرے جس سے آپ کی ویب سائٹ پر لوگ دلچسپی لیں

  • ویب سائٹ بناتے ہی سب سے جو ضروری چیز ہے وہ ہے آپ کا اپنا تعارف آپ کی ویب سائٹ جس متعلق ہو اس کی معلومات جس کے لیے About Us کے نام سے ایک پیج ایڈ کیا جاتا ہے ساتھ ہی جو اور ضروری پیج ہے وہ ہوتا ہے Contact Us اگر کوئی معلومات آپ کے آرٹیکل سے یا کسی اور بارے میں لوگ آپ سے رابطہ کرنا چاہیں اس کے لیے یہ پیج بنایا جاتا ہے اور آخر میں ایک اور پیج جو ضروری ہے کسی بھی ویب سائٹ کے لیے Privacy Policy اس پر آپ اپنے ویب سائٹ کی تمام پالیسی بتاتے ہیں یہ پیج بھی آسانی سے بن سکتا ہے اگر کسی کو اس کے بارے میں معلومات چاہیئے وہ کمنٹ کر سکتا ہے

  • سیٹنگ کرتے وقت ایک بات کا خاص خیال رکھیں یہ جو اوپر تین پیج بتائے گے ہیں یہ کسی بھی ویب سائٹ کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں اور ان پیجز کو ویب سائٹ کے مین مینوں میں اور فٹر یعنی ویب سائٹ کے آخر میں دینا لازمی ہوتا ہے کیونکہ اس پر آپکی ویب سائٹ انحصار کرتی ہے اور گوگل یہ لازمی چیک کرتا ہے

  • ویبسائٹ بنانا آسان کام یے لیکن اس کی تمام تر سیٹنگ مشکل ہوتی ہے جب ویب بنا لیں تو اس کو گوگل سے جوڑنا لازمی ہوتا ہے جب تک آپکی ویب سائٹ گوگل سرچ انجن میں نہیں آئے گی اس وقت تک آپ کی ویب سائٹ اپرو نہیں ہوتی

  • آپ کے ویب سائٹ کے کنٹینٹ یا ٹاپک ایسے ہونے چاہیں جو لوگ سرچ کرتے ہیں اور جو بہت ہی عام الفاظ ہوتے ہیں جن کے استعمال سے لوگ سرچ کرتے ہیں

How to

Which one

What is, etc

ایسے الفاظ اور اس طرح کے اور الفاظ جو لوگ زیادہ تر سرچ کرتے ہیں آپ کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں

  • اس کے علاوہ SEO ہوتا ہے

    For SEO Click Here>> (Search Engine Optimization) link 

     جس سے آپ اپنی پوسٹ کو گوگل سے رینک کروا سکتے ہیں لیکن یہ ایک الگ موضوع ہے اس پر بھی ایک آرٹیکل میں بات کریں کے اور اس کورس کا بتائیں گے

  • ضرورت کے مطابق اپنی آرٹیکل کو رینکنگ کروانے کے لیے اس میں کچھ تصاویر کا بھی استعمال کریں اس سے لوگوں کی دلچسپی بڑتی ہے اور لوگ اس کو زیادہ سے زیادہ دیکھتے ہیں

  • جیسے آپکی ویب پر موجود پوسٹ رینکنگ میں آئیں گی ایسے ہی آپ کی ویب سائٹ کے اپرو ہونے کے موقع زیادہ ہو گا

اگر آپ ان ہدایات پر عمل کر لیں اس سے آپ بہت آسانی کے ساتھ اور پہلے ہی مرتبہ اپنی ویب سائٹ پر گوگل ایڈسینس Google Adsense کا اپرول لے سکتے ہیں



یوٹیوب چینل کے لیے گوگل سے کیسے اپرول لے سکتے ہیں؟

How to get monetization on a YouTube channel in one attempt?

کیونکہ گوگل ایڈسینس ہی یوٹیوب پر اپرول دیتا ہے اس لیے ان کی بہت سی شرائط ملتی جلتی ہیں لیکن اس کے لیے کچھ ٹاگٹ ہوتے ہیں جس سے آپ اپنے چینل کو اپرو کرو سکتے ہیں

  • یوٹیوب کے اپرول کے لیے سب سے پہلے آپکو ایک Gmail کا اکاؤنٹ چاہیے جس کے ساتھ آپ چینل بنا سکتے ہیں

  • چینل بنانا کوئی مشکل کام نہیں ہوتا بس اس کو اپنے موضوع کے مطابق نام دیں اور اس پر جو جو آپشن رکھنا ہے وہ سب اپنے چینل کے بارے میں بتائیں اور سمپل آپ کا چینل تیار ہو جاتا ہے

  • چینل بنانے کے بعد آپ کو کچھ ویڈیوز اپ لوڈ کرنا ہوتی ہیں یاد رہے ویڈیو جو بھی ہو وہ آپ کی اپنی تیار کردہ ہو کیسی کی ویڈیو آپ اپنے چینل پر لگائیں گے اس سے آپ کا چینل بند بھی ہو سکتا ہے تو کچھ ویڈیوز اپ لوڈ کریں

  • یوٹیوب کا اپرول لینے کی کچھ شرائط ہیں ان میں سب سے پہلے نمبر پر ہے آپ کے چینل پر کم سے کم ایک ہزار 1000 سبسکرائب چاہیں یہ لازمی شرط ہے اس کے علاوہ کم از کم چار ہزار گھنٹے 4000 کا واچ ٹائم درکار ہوتا ہے اس کے بعد آپ یوٹیوب سے اپرول لینے کے لیے قابل ہو سکتے ہیں یا ایسے کہیں اس کے بعد آپ eligible ہوتے ہیں

  • سبسکرائب حاصل کرنے کا آسان طریقہ ہے آپ اپنی ویڈیوز کے کنٹینٹ کو ایسا بنائیں جو بہت زیادہ مقبولیت رکھتا ہو لوگوں میں اس چیز کا رجھان پایا جاتا ہو

    For YouTube Monetization Policies Click on link 

  • واچ ٹائم بہت آسان ہوتا ہے لیکن وہ آپ کی ویڈیوز یعنی آپ کے موضوع پر منحصر کرتا ہے کیونکہ اگر آپ دس ویڈیوز بھی بنا دیتے ہیں اور ہر ویڈیو 3 سے 4 منٹ ہے تو اس سے آپ آسانی سے اپنا یدف پورا کر سکتے ہیں

  • ویڈیوز میں اپ لوڈ کرتے وقت ایک بات کا دھیان رکھیں جو بھی ویڈیو ہو آپ اس کے ساتھ Hashtag لگائیں جو بہت مشہور ہوں اس سے کیا ہے جو بھی ویڈیو اس hashtag پر ہو گی اس میں آپکی ویڈیو بھی شامل ہوتی ہے

  • کچھ باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے

    • کاپی رائٹ نہ ہو

    • کوئی ایسی تصاویر نہ ہوں جو کسی دوسری ویڈیو میں یوز ہوں

    • آپ کی ویڈیو میں بیک گراؤنڈ میوزک منفرد ہو

    • تشدد پسند ویڈیو نہ ہوں

    • ٹاپک کو اپنے منفرد طریقہ سے پیش کریں

یہ ہی اہم نکات ہیں جو دھیان رکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے اس کے علاوہ کچھ ایسا خاص نہیں ہوتا

ان تمام تر پوائنٹس کو اگر آپ دھیان میں رکھیں تو آپ سو فیصد پہلی ہی دفعہ یوٹیوب سے اپنا چینل مونوٹائز monetize کروا سکتے ہیں



اگر آپ کو اس ٹاپک سے متعلق کوئی اور معلومات درکار ہو آپ ہم اے کمنٹ سیکشن میں یا پھر Contact Us میں پوچھ سکتے ہیں

ہماری ویب سائٹ کو فالو کر لیں اور کاروباری موضوعات پر نئی اپ ڈیٹ سے باخبر رہیں

No comments:

Post a Comment

Add