Wednesday, May 19, 2021

How to make Youtube channal free and Make money? Complete in Urdu.

 How to Make a YouTube Channel and Earn Money?

کیسے آپ یوٹیوب چینل بنا سکتے ہیں؟

کس قسم کے چینل سے انکم حاصل ہوسکتی ہے؟


اگر آپ بھی گھر بیٹھے صرف ایک موبائل فون کا استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب سے پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو اس آرٹیکل میں آپکو تمام معلومات ملیں گی جیسے  چینل کیسے بناتے ہیں اور اس پر کیسی وڈیوز بنا کر آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
یوٹیوب اسٹارز آج کل اپنا ایک چینل بناتے ہیں اور اس پر مختلف قسم کی وڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں جیسے سیرو تفریح میوزک کی ، حیرت انگیز معلومات ہوں یا مذہب سے ریلیٹڈ مواد غرض آپ کو ہر قسم کا مواد یوٹیوب پر ملے گا جس سے یہ لوگ نہ صرف اپنا ٹیلنٹ دکھاتے ہوئے پہچان بناتے ہیں بلکہ اسکے ساتھ اچھی خاصی آمدنی بھی حاصل کر رہے ہیں ۔
یوٹیوب پر چینل بنا نے کی وجہ صرف پیسہ نہیں ہو سکتا بہت سے لوگ شہرت کے بھی خواہشمند ہوتے ہیں مگر ہم یہاں صرف اسکو بطور آمدنی حاصل کرنے کے ذریعہ کے طور پر دیکھیں گے


سب سے پہلی اور اہم بات یوٹیوب چینل کون بنا سکتا ہے ؟
اگر آپ پڑھے لکھے نہیں مگر صرف موبائل کا استعمال جانتے ہیں تو آپ بھی اپنا چینل بنا کر لوگوں کو اپنی صلاحیتوں سے آگاہ کر سکتے ہیں ۔ مطلب یوٹیوب چینل بنانے کے لیے کسی ڈگری کی ضرورت ہر گز نہیں ہے ۔

چینل بنانا بہت آسان ہے چینل بنانے کے لیے آپکو ایک عدد موبائل فون یا کمپوٹر / لیپ ٹاپ اور اس میں ایک عدد جی میل چاہیے ہوگی ۔ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے آپکو اپنے موبائل میں یوٹیوب انسٹال کرنا ہوگی اجکل تقریبا ہر موبائل میں پہلے سے ہی یہ اپلیکشن ڈاؤن لوڈ ہوتی ہے آپ نے اپنی جی میل سے یوٹیوب ایپ میں لاگ ان کرنا ہوگا  اور اپنا چینل ایک سٹیپ میں بنا لینا گا جس جی میل سے آپ لاگ ان ہونگے وہی آپکا چینل ہو گا۔ اسکے بعد آپ اپنے چینل کی سیٹنگ کسی بھی براؤزر میں اوپن کرکے آسانی سے کر سکتے جس میں سب سے پہلے چینل کا نام جو بہت یونیک اور آپکی صلاحیتوں کے مطابق ہو وہی انتخاب کریں اسکے چینل کی ڈی پی اور چینل آرٹ وغیرہ اپنے حساب سے سیٹ کر لیں لاسٹ میں ہو سکے تو اپنے موبائل فون سے اسکو ویری فائی بھی کروا لیں اس سے سیکیورٹی رسک ختم ہو جائے گا۔

چینل سے پیسے کیسے کمائیں؟



جب آپ چینل بنا لیں اسکے بعد وڈیوز آپ لوڈ کریں مگر شرط یہ کہ آپ نے وڈیوز اور جو مواد آپکے چینل پر ہو گا سب آپ کا اپنا ہو آپ نے کسی کے کام کو کاپی یا اسکا کچھ حصہ نہ چوری کیا ہو ۔اور  جب آپکے چینل پر ایک ہزار سبسکرابر اور چار ہزار گھنٹے کا واچ ٹائم مکمل ہو جائے تو یو ٹیوب پاٹنر پروگرام کے لیے اپلائی کرتے ہیں اگر آپکا مواد منفرد اور آپ آپنا ہو گا تو یوٹیوب آپکے چینل کو مونٹائز کر دے گا اسکے بعد وڈیوز پر جتنے ویوز آئین گے ان پر یوٹیوب اشتہارات چلائے گا جس کا کچھ حصہ اپنے پاس رکھے گا اور باقی ہر مہینے گوگل ایڈسن کے ذریعے آپکے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دے گا ۔
                                Click here>> How to get easily AdSense approval
اب سب سے اہم بات کس ٹاپک پر وڈیوز بنائیں ؟
وڈیوزبنانے کے بہت سے موضوعات موجودہیں جیسے کہ

1. ولاگ چینل :
آپ ولاگز بنا سکتےہیں کہیں بھی سیرو تفریح کے لیے جائیں ساتھ اپنے وڈیوز بناتے جائیں گپ شپ کریں اپنی ڈیلی لائف لوگوں سے شئیر کریں اور آپنے چینل پے ایسی وڈیوز ریگولر آپ لوڈ کریں لوگ بہت شوق سے دیکھتے ہیں ۔

2. کوکنگ چینل :
اگر آپکو کھانا پکانے کا شوق اور مہارت حاصل ہے تو آپ بھی جب بھی کوئی اچھا کھانا پکائیں ساتھ اسکو ریکارڈ کرکے اپنے چینل پر آپ لوڈ کرتے جائیں کیونکہ ایسی وڈیوز بہت زیادہ سرچ کی جاتی ہے ۔

3. فیشن اینڈ  ڈریسنگ:
اگر آپکو لیٹیسٹ  فیشن کی پہچان ہے تو ڈریس ڈیزائنز ، جیولری کولیکشن میک اپ غرض اس قسم کی بہت ساری معلومات پر وڈیوز بنا سکتے ہیں ۔

4. آرٹ ورک :
اگر آپکو کسی مخصوص آرٹ میں مہارت ہے تو آپ اس پر وڈیوز بنا کر بہت سارے سبسکرابر لے سکتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ لوگوں میں اپنا نام اور الگ پہنچان بھی بنا سکتے ہیں ۔

5. ایجوکیشنل چینلز:
اگر پڑھے لکھے ہیں تو جو سبجیکٹ آپ نے اچھے سے پڑھا ہے وہ آگے مزید لوگوں کو پڑھا سکتے ہیں مختلف سبجیکٹ کی وڈیوز آپ لوڈ کریں بہت سے طالب علم انٹرنیٹ کے ذریعے ہی اپنا تعلمی مواد اکٹھا کرتے ہیں۔

اسکے علاؤہ بھی بہت سارے موضوعات ہیں جن پر آپ وڈیوز بنا کر اچھی خاصی انکم حاصل کر سکتے ہیں جیسے ڈراموں اور  فلموں کے ریوو ، نیوز چینلز ، بچوں کی سٹوریز وغیرہ ۔

No comments:

Post a Comment

Add