The Most Popular Five Businesses In The World.
Complete in Urdu.
پانچ سب سے کارآمد کاروبار جن سے آپ آمدن حاصل کر سکتے ہیں
تعارفِ انسان و وسائل:
Introduction of the human and resources:
آج کل کے دور میں ہر انسان کی زندگی میں جو سب سے زیادہ اہم چیز ہے وہ وسائل ہیں اور ان کو پورا کرنے کے لیے ہر انسان اک دوسرے سے وابستہ ہے
ایسے کہنا بلکل غلطی نہیں ہے یہ اک معاشرتی علم کے ایک سکالر کا کہنا ہے
"انسان معاشرتی جانور ہے"
Man is a social animal
انسان کی مثال بلکل درست ہے کیونکہ اگر آج کے دور کو دیکھا جائے انسان اپنی ضروریات کو پورا دوسرے انسان ہی سے کر رہا ہے
اور یہ فطرت کے ساتھ بہت گہرائی سے جوڑا ہوا تعلق ہے اس کی مثال آپ کو ایسے مل سکتی ہے شادی بھی دیکھا جائے دراصل یہ انسان کے لیے بہت ہی زیادہ ضروری ہے خواہ وہ عورت ہو یا مرد دونوں کے لیے خواہشات کو پورا کرنا ضروری ہے
بھوک کا کھانے کے ساتھ ہی یہ تعلق ہے انسان بھوک میں اپنی ضرورت کو کھانا کھا کر ہی پورا کرتا ہے
بہت سے ایسے عمل ہیں جن کو دیکھا جائے تو بالواسطہ بلاواسطہ ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا ہوا ہے
انسان کی زندگی میں خواہشات لامحدود ہوتی ہیں اور ان کو پورا کرنے کے لیے وسائل بہت کم ہوتے ہیں
ایسے میں ہر کوئی اپنی ایسی خواہشات کو اہمیت دیتا ہے جن کو پورا کرنا لازم و ملزوم ہوتا ہے جب اس حد تک ایک شخص پہنچ جاتا ہے تو پھر وہ دیکھتا ہے اس کی استطاعت کہاں تک ہے اور کون سی وہ ایسی خواہشات ہیں جن کو وہ اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے پورا کر سکتا ہے
جب وہ اس مقام تک بھی پہنچ جاتا ہے تو اس کے آگے اور خواہشات کھڑی ہو جاتی ہیں اور پھر ایسے ہی ایک سے ایک نئی چیز اور خواہش پیدا ہوتی جاتی ہے
اس آرٹیکل میں ہم آپ کو آج بتائیں گے کیسے آپ کم وسائل سے مالا مال ہوسکتے ہیں ایسے کاروبار شروع کر سکتے ہیں جو آپ کو فائدہ دے سکتے ہیں اور اپنی ضروریات کے ساتھ تھا اپنی خواہشات کو بھی کیسے پورا کر سکتے ہیں
دنیا سب سے زیادہ اہم پانچ کاروبار:
Five most important business in the world:
ایسے تو دیکھا جائے تو بہت سے کاروبار ہیں جن کو دنیا میں سب سے زیادہ منافع بخش کہا جاسکتا ہے لیکن کچھ کاروبار ایسے ہیں جن کو ہم آپ کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں جو بہت ہی فائدہ مند ہیں اور جن کو شروع کرنے میں آپ کو زیادہ محنت یا مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا
ہوٹل کا کاروبار
اگر آجکل کے دور میں کوئی چاہتا ہے وہ کوئی اچھا کاروبار بنائے تو میرے خیال سے ہوٹلنگ سے زیادہ کوئی بھی کاروبار زیادہ اچھا نہیں ہے
آپ چاہیں تو اپنے اردگرد دیکھیں بہت سے ایسے کامیاب لوگ ہوں گے جو اس کاروبار کے ساتھ منسلک ہیں اور آج وہ عروج پر پہنچ چکے ہیں
ہوٹل کے کاروبار میں بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے جیسے کہ آپ سب نے ہی دیکھا ہو گا اور جانتے ہیں لوگوں کا آج کل بہت زیادہ رجھان ہوتا ہے نئے نئے کپڑے پہننے کا اس کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں کی سیر کرنا اور سینمہ جانا اور آج کل کی جنریشن تو ان کاموں ہی میں سب سے زیادہ مشغول ہے جہاں یہ سب کچھ ہوتا ہے وہاں ان تمام تر بزنس کے ساتھ ایک کام جو لازم ہوتا ہے وہ ہوٹلنگ کا کام ہوتا ہے آج آپ جہاں چاہیں چلیں جائیں آپ کو ہر جگہ پر نئے سے نئے ہوٹل ملیں گے کسی بھی مال چلے جائیں کسی بھی پارک میں کسی بھی سینمہ گھر بڑے بڑے شاپنگ مال غرض ہر جگہ پر آپ کو ایک ادارہ ضرور ملے گا کھانے پینے کا ادارہ
ہوٹلنگ اگر دیکھا جائے تو کاروباری شخصیت کے من پسند کاروبار میں شامل ہوتا ہے اور ہر طبقے کے لوگ اس کام میں شامل ہوتے ہیں اگر ایک سٹوڈنٹ ہے یا ایک اربوں روپے کمانے والا انسان ہے سب کے سب کھانے کو ترجیح دیتے ہیں اور باہر جاتے ہیں کھانے پینے کے لیے اور اس طرح سے یہ کاروبار اس وقت دنیا کے سب سے مقبول کاروبار کی حیثیت رکھتا ہے
ہوٹلنگ کے کاروبار میں آپ غور کریں تو 50/50 منافع ہوتا ہے اس سے آپ کے کاروبار کو جلدی ترقی ملتی ہے اور آپ کو مزید اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کا موقع ملتا ہے
پراپرٹی کا کاروبار
پراپرٹی کا کام کرنا ایسے لگتا ہے یہ بہت ہی سرمایہ طلب کام ہے اس کو آج کل real estate کا نام بھی دیا جاتا ہے اس سے شاید اور واضح ہو جائے
یہ کام آپ چاہیں تو بآسانی کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ پہلے ہی اس بات کے منفی نتائج اخذ کرنے لگیں گے تو ہمارا خیال ہے پھر آپ کاروبار نہیں کر سکتے دراصل پراپرٹی کے کاروبار میں منافع بہت زیادہ ہے اگر آپ جھوٹ سے اور فریب سے بچے رہیں تو آپ اس کو بآسانی اور بغیر کسی خوف کے کرسکتے بلکہ اس میں ترقی حاصل کر سکتے ہیں
جہاں تک دیکھا جائے لوگ آج کل زیادہ تر کرائے کے ہی مکانات دکان اور ایسی املاک لیتے ہیں اس سے پراپرٹی ڈیلر کرایہ دار سے اس اس کی ضرورت پوچھ کر مالکان سے مزاکرات کرتا ہے اور ان کو اس چیز کے عوض کچھ پرسنٹ سے کرائے کی پہلی وصولی خود کمیشن کے طور پر پراپرٹی ڈیلر لیتا ہے
ایسی طرح سے اگر آپ کے پاس کچھ سرمایہ ہے تو آپ پراپرٹی یا جگہ خود سے خرید لیں اور جب اس جگہ کے دام کچھ اچھے ہو جائیں تو اس کو کچھ مناسب منافع رلھ کر کسی کو بھی فروخت کر سکتے ہیں اور اس طرح سے آپ کو بہت زیادہ منافع ہو سکتا ہے
اس کی ایک صورت یہ بھی ہے اگر کوئی مالک بات کرتا ہے کسی اچھے گاہک کے لیے تو پراپرٹی ڈیلر اس پراپرٹی کو فروخت کروا دیتا ہے دونوں فریقین سے کچھ پرسنٹ معاوضہ وصولی کر کے
یہ کاروبار اس وقت کی بہت اہم ضرورت ہے اور منافع بخش کاروبار ہے
ڈرائیونگ Uber, Careem
ڈرائیونگ آج کل بہت عام فہم زبان میں بات کی جاتی ہے اس موضوع پر اگر ایک سٹوڈنٹ بھی ہے تو وہ آرام اے چاہے تو اپنی جیب خرچ نکال سکتا ہے اس طرح سے
پہلے کی نسبت اگر آج دیکھا جائے تو دنیا میں جہاں مشکلات بڑھی ہیں وہاں پر لوگوں کے لیے بہت سی سہولیات بھی مہیا کر دی گئی ہیں پہلے گاڈی خریدنا اتنا مشکل کام تھا کہ چند گنے چنے لوگوں کے پاس یہ سہولت موجود تھی اور آج ہر گھر میں گاڑی موجود ہے
اگر چاہیں تو بآسانی بینک کے ذریعے سے آپ گاڑی لے سکتے ہیں اس کی اقساط مقرر کر کے لیکن نہیں یہ سود والا کاروبار بھی ہے اس طرح سے آپ کو نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے اس لیے بہت سی ایسی کمپنیاں ہیں جو لوگوں کو سروسز دیتی ہیں خدمات فراہم کرتی ہیں کرائے کی گاڑی کے طور پر اور ضروری ہے اگر گاڑیاں فراہم کرتے ہیں تو اس کے لیے ڈرائیور کی ضرورت بھی ہوتی ہے اس لیے وہ کمپنیاں ڈرائیور رکھتی ہیں جن کو کچھ کمیشن دیا جاتا ہے جو کہ اچھی خاصی رقم بن جاتی ہے اس سے پھر آپ چاہیں تو آرام سے خود کی گاڑی کے لیے بھی رقم اکٹھی کر سکتے ہیں اور چلا سکتے ہیں
یہ کاروبار دیکھا جائے تو بہت ہی اچھا اور فائدہ مند کاروبار ثابت ہو سکتا ہے
ٹیوٹر کلاسسز
ایسے حالات جہاں لوگ گھروں تک ہی محدود ہو گئے ہیں بچوں کے لیے پڑھائی حاصل کرنا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے اب اس ضرورت کو دیکھتے ہوئے اگر سوچا جائے تو یہ ایک ایسا کاروبار ہے جس کے لیے آپ کو کچھ سرمایہ کاری کئیے بغیر ہی اچھی خاصی آمدن وصول ہو سکتی ہے
کرونا کی بدولت آج کل پوری دنیا لاک ڈوون کا شکار ہے اور ہر شبعہ سے منسلک انسان پریشان ہے اس طرح سے ہر سکول کالج کے بچے بھی اسی پریشانی میں مبتلا ہیں کیونکہ ان کی سارے سال کی پڑھائی میں حرج ہو گیا ہے اس طرح سے وہ یا ان کے گھر والے ان کے والدین اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے لازمی طور پر کچھ ایسا بندوبست کرتے ہیں کہ ان کے بچوں کی پڑھائی میں حرج نہ آئے
اس لیے ٹیوشن کے ذریعے سے وہ لوگ اپنی تعلیم جاری رکھتے ہیں اس کے علاوہ یہ پیشہ پہلے بھی بہت زیادہ مقبول ہے
اور اس طرح اے اب اس کام کو مزید فروغ ملا ہے اور یہ ایک عزت بخش اور بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے
ویب سائٹ بنانا
اجکل کا دور بہت ہی جدید ہو گیا ہے لوگ اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں اور انہیں مارکیٹ میں رہنے کے لیے مقابلہ کرنا پڑتا ہے اس قسم کی دوسری اشیاء سے اور وہ چاہتے ہیں زیادہ سے زیادہ لوگ ان کی خدمات ان کی اشیاء کو حاصل کریں اس اصول کے لیے سرمایہ کار انٹرنیٹ کی مدد لیتے ہیں اور اپنی کمپنیوں کی تشریح کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں اور اپنی مصنوعات کو فروغ دیتے ہیں اور اس کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں لوگوں کو آسانی فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ ان کی خدمات سے خوش ہوں
اس اصول کے لیے سرمایہ کار اپنی کمپنی یا اپنی پروڈکٹ کی لیے ویب سائٹ بنواتے ہیں اور اس کے مطابق وہ ڈیزائن کرتے ہیں
ایسے ہی کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اس کام پر عبور رکھتے ہیں مثلاً ویب سائٹ ڈویلپر یعنی ویب سائٹ بنانے والے لوگ یہ لوگ کمپنیوں کو ویب سائٹ بنا کر دیتے ہیں ان کی ضرورت کے مطابق اور اس کے عوض اچھی خاصی رقم وصول کرتے ہیں اور یہ دیکھا جائے تو اس وقت دنیا کا مقبول اور بہت ہی منافع بخش کاروبار ہے ویب سائٹ بنانے کا کام
آپ چاہیں تو دل لگا کر کچھ ہی مہینے لگا کر یہ سب سیکھ سکتے ہیں اور یہ خدمات لوگوں کو دے سکتے ہیں اور اچھی خاصی آمدن وصول کر سکتے ہیں
اس کے علاوہ اور بھی بہت سے ایسے شعبہ جات ہیں جن پر آپ کام کر کے ترقی حاصل کرسکتے ہیں لیکن وہ موقع ملا تو پھر آپ کے ساتھ شئیر کریں گے تب تک اپنا خیال رکھیں اور ہمیشہ مثبت سوچیں تو دیکھئے گا آپ کو مثبت ہی ملے گا
اس آرٹیکل کے متعلق کو سوال کوئی بات ہو تو ہمارے کمنٹ سیکشن کا استعمال کریں یا Contact Us میں جاکر ہم سے پوچھ سکتے ہیں
"یاد رہے انسان اس وقت تک نیکی کر رہا ہوتا ہے جب تک وہ نہیں جانتا ہو نیکی کر رہا ہے"
No comments:
Post a Comment