Why do we need business nowadays?
کاروبار کیا ہے؟
کاروبار دراصل اس چیز کا نام ہے جو انسان اپنی صلاحیت اپنے ہنر اور اپنے سرمائے سے شروع کرتا ہے
اس میں یا تو کہا جائے تو لوگ بہت طرح کے کاروبار کرتے ان میں شراکت داری کا کاروبار جو آج کل بہت مقبول ترین سطح اختیار کر گیا ہے
کاروبار کرنے کے کیا فائدے ہیں؟
کاروبار ملکیت ہوتا ہے کسی بھی انسان کی جو اپنی تمام تر محنت ہنر اور اپنے سرمایہ کو استعمال کرتا ہے اور اس میں وہ ہر فیصلے کا مختار خود ہوتا ہے کسی کے کہنے کی کوئی آڈر کی ضرورت نہیں ہوتی ہدایات نہیں درکار ہوتی جبکہ نوکری آپ کو کسی بھی پوزیشن پر آڈر لینا پڑتا یے چاہے آپ کسی بڑے منصب پر فائز کیوں نہ ہوں
کاروبار کو آپ اپنے طریقے سے چلا رہے ہیں جبکہ نوکری جاب میں آپ کو دیئے گئے طریقے پر چلنا ہے
کاروبار کی وسعت جہاں تک چاہیں آپ بڑھا سکتے ہیں جتنا چاہیں اس سے فائدہ لے سکتے ہیں اس میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور اپنی زندگی اور اپنے آنے والی نسلوں تک کو پال سکتے ہیں لیکن ملازمت میں آپ کی ماہانہ اجرت مختص کر دی جاتی ہے جس میں اگر سوچا جائے تو بہت ہی مشکل سے آجکل کے حالات میں گزر بسر ہو سکتا ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ہو سکتا
کاروبار سے آپ محنت کر کے لاکھوں کما سکتے ہیں جبکہ نوکری میں چاہے جتنی محنت کریں آپ کی اجرت نہیں بڑھتی
کاروباری انسان کو اگر اس کا کام سہی چل رہا ہے تو کوئی پریشانی نہیں ہوتی جبکہ ایک نوکر کو اپنی پوری زندگی جواب دینے پڑتے ہیں
نوکری ایک حد تک مقرر کر دی جاتی ہے لیکن کاروبار سے منسلک انسان کی پشتیں بھی کھاتی ہیں
اور تو اور اسلام میں اپنا کاروبار ہونا اچھا سمجھا جاتا ہے اس میں 90 فیصد برکت ہے کہا جاتا ہے بانسبت ملازمت کے
ایسے بہت سے اور بھی نقاط ہیں جن کی بناء پر کہا جا سکتا ہے اپنا کاروبار ہونا بہتر ہے آجکل کے دور میں جہاں اس وقت ہر چیز آپ کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے
کاروبار سے کیسے آپ کی زندگی آسان ہوتی ہے؟
کیوں سمجھا جاتا ہے کاروباری انسان ایک نوکری والے فرد سے زیادہ بہتر ہے؟
گورنمنٹ جاب کرنا بھی اچھا سمجھا جاتا ہے وہ اس لیے کیوں کہ لوگ کہتے ہیں سرکاری ملازمین کی زندگی مستقبل کے لحاظ سے محفوظ ہوتی ہے وہ صرف اور صرف اس بنیاد پر کہتے ہیں کیونکہ آپ کو جب آپکی نوکری سے مدت پوری کرنے پر کچھ بقایاجات ملتے ہیں جن کو پنشن کا نام دیا جاتا ہے
Click here>> How to make 100$ per day by online business
اگر اک انسان ایک غیر سرکاری ملازم ہو اور اس کی ماہانہ تنخواہ بھی ایک سرکاری ملازم سے زیادہ ہو پھر بھی اس کو بہتر نہیں سمجھا جاتا
اس وجہ سے کیونکہ ہم لوگوں کا ایک نقطہ نظر بن گیا ہے فیوچر یعنی مستقبل کیا ہو گا اس لیے اگر دیکھا جائے تو ملازمت چاہے سرکاری ہو یا غیر سرکاری لیکن اس سے زیادہ بہتر کہا جاتا ہے اپنا کاروبار ہونا، اپنی ایک منظم روزگار کی فراہمی کا ذریعہ
ہوسکتا ہے ایک انسان ماہانہ 300000 تین لاکھ کما رہا ہو نوکری کر کے اور ایک انسان کاروبار کر رہا ہو اور ماہ کے دوران صرف 50 ہزار سے 60 ہزار کما رہا ہو تو کیوں کہا جائے کاروبار سہی ہے نوکری سے؟
آپ کے پاس ہے اس سوال کا جواب؟
نہیں شاید ہمارے پاس بھی پہلے نہیں تھا لیکن جب آپ خود اس سب کا مطالعہ کریں تو آپ کو بخوبی سمجھ آ جائے گا دراصل کیا چیز ہے جو مستقبل کے لحاظ سے بہترین ہے
آپ موازنہ کریں گے کاروباری شخص کا ایک نوکری کرنے والے شخص سے اس کی پابندیاں اس کی زندگی اور اس کا مستقبل دیکھیں تو شاید آپ کو بھی اس بات کا جواب مل جائے گا
کاروبار اس لیے بھی بہت ضروری ہو گیا ہے آج کل کے دور میں کیوں کہ جہاں پر بھی آپ دیکھتے ہیں اس وقت بہت زیادہ کمپیٹیشن یعنی مقابلہ چل رہا ہے
Click here>> How you get money with online website
ہر کوئی اچھی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور اچھی ڈگری لیے کاروبار کے مراکز میں پھر رہا ہے ایسے میں ملازمت ملنا نہایت ہی مشکل ترین کام ہے اور مل بھی جائے کوئی ملازمت تو بہت مشکل ہے کہ انسان اس سے اپنا گزر بسر کر سکے
اگر یہ تمام وجوہات دیکھی جائیں تو یہ ہی محسوس ہوتا ہے کہ اپنا کاروبار ہی اچھا ہے اور وقت کی ضرورت بھی یہ ہی ہے
اگر آپ کو آرٹیکل اچھا لگا ہے تو کمنٹ ضرور کریں اور ہماری ویب سائٹ کو فالو کریں اور آمدنی کے حصول کے لیے آرٹیکلز پڑھتے رہیں اور دوسروں کو بھی فائد پہنچائیں
No comments:
Post a Comment