How To Create a Blogger Account And Make Money Online.
"بلاگ اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ"
" بلاگ اکاؤنٹ کی تربیت کیسے دینا ہوتی ہے؟"
"کیسے اپنے آرٹیکل کو رینکنگ میں لائیں گے؟"
" کیسے آپ اُس سے ماہانہ 1 لاکھ روپے آمدن حاصل کر سکتے ہیں؟"
دورِ جدید میں جہاں ٹکنالوجی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اسی طرح سے لوگ بھی روزمرہ کے معاملات میں جدت پسند ہو رہے ہیں
اگر ہم اس دور کو پچھلے کچھ دور سے موازنہ کریں تو ہم کو دیکھنے کو ملے گا جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے اس سے کہی گُنا تیزی سے ترقی ہو رہی ہے اور یہ سب آج کل کی جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ہو رہا ہے آج ہر انسان اس جدت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو کسی نہ کسی طرح متاثر کر رہا ہے
اگر اس کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جائے کہ انٹرنیٹ آج کا سب سے بڑا انقلاب ہے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ انٹرنیٹ ایک ایسا ذرائع ہے جو آپ کو زندگی بھر کے ہر شعبے اور ہر معاملے میں مدد فراہم کرتا ہے
شعبہ چاہے کوئی کیوں نہ ہو انٹرنیٹ کسی طرح اس میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے چاہے وہ معاشی ترقی ہو یا معاشیاتی ترقی ہویا پھر ایسے کہہ لیں کہ چاہے سماجی زندگی ہو یا کاروباری زندگی انٹرنیٹ آپ کو براراست یا پھر کسی اور طرح سے فائدہ ضرور فراہم کر رہا ہے
سماجی لحاظ سے دیکھا جائے تو اک بات تو صاف صاف ظاہر ہے لوگ اگر آج اک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں تو وہ انٹرنیٹ کی بدولت ہی ہیں مثال کے طور پر دیکھ لیں لوگ کیسے ہزاروں میل دور سے اپنے پیاروں کو سامنے بیٹھ کر دیکھ رہے ہوتے ہیں تو اس میں سوچیں تو ایسا کون کا ایلیمنٹ یا عنصر موجود ہے__!
جی ہاں یقیناً وہ انٹرنیٹ ہی ہے
ایسے آپ خود سے اندازہ لگا سکتے ہیں کس حد تک انٹرنیٹ سماجی شخصیت کے لیے فائدہ مند ہے
اب جو انٹرنیٹ کا اصل یا ایسے کہیں ضروری جزو ہے وہ ہے معاشیاتی لحاظ انٹرنیٹ کیسے انسان کو فائدہ پہنچا رہا ہے؟
کیونکہ میرا آج کا آرٹیکل بھی اس ہی موضوع پر ہے تو اس پر تھوڑی توجہ دیجئے گا
انٹرنیٹ کو لوگ شاید صرف اپنی مخصوص ضروریات کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں دراصل اگر دیکھا جائے تو انٹرنیٹ کی بدولت لوگ آج لاکھوں کروڑوں کے کاروبار کے مالک بن چکے ہیں اور یہ صرف انسان کی سوچ پر منحصر کرتا ہے وہ کسی چیز کا استعمال کیسے کرنا چاہتا ہے
اگر میں معاشیاتی فوائد بتانا شروع کروں گا تو شاید یہ آرٹیکل بہت وسیع پیمانے پر چلا جائے گا اور ظاہر سی بات ہے ہم لوگ تو بہت جلد باز ہیں اتنا وقت نہیں ضائع کرتے
اک موضوع جو بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے جو معاشیاتی مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے دراصل اگر آپ بغور جائزہ لیں تو آپ کو سمجھنے میں بہت آسانی ہوگی کیسے یہ آپ کو فائدہ پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس وقت اگر آپ یہ آرٹیکل پڑھ رہے ہیں تو اس میں سب انٹرنیٹ کا ہی دخل ہے اس کی بدولت ہی آپ پڑھ رہے ہیں، اس پر یہ مختلف ویب سائٹس دیکھ رہے ہیں وہ سب انٹرنیٹ کی وجہ سے ہیں
اگر آپ بھی ایسے ہی اپنی ویب سائٹ بناتے ہیں اپنی دلچسپی کے مطابق اور اس کو تعمیر کرتے ہیں ترتیب دیتے ہیں تو وہ یقیناً آپ کو لاکھوں روپے ماہانہ آمدنی فراہم کر سکتی ہے اور اس کا سب سے پہلا قدم جیسے میرے مطابق دیکھیں تو وہ" بلاگنگ" ہی ہے
بلاگ جیسا کہ میں آپ کو پچھلے آرٹیکل میں اس کا تعارف پیش کر چکا ہوں، تھوڑا سا ہی سہی لیکن ایسا کہ آپ کو سمجھ آجائے کیسے اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے آمد حاصل کرنے کے لیے
آج اس آرٹیکل میں تفصیل سے دیکھیں گے کیسے آپ اپنی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں اور اس سے آمدن حاصل کر سکتے ہیں
تو چلیں سٹپ بائی سٹپ بتاتے ہیں کیسے آپ بلاگ اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں
سب سے پہلے آپ کا اک عدد G-mail اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے Google Account جس کی مدد سے آپ کو بلاگ اکاؤنٹ پر رسائی حاصل کرنا ہوتی ہے
اور آج کل ہر موبائل-فون میں گوگل اکاؤنٹ تو لازمی ہوتا ہے جس سے وہ اپنے دوسرے سماجی اکاؤنٹ بناتا ہے یا کسی بھی اپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ضروری ہوتاہے
اپنا Google Account چیک کر لیں اور پھر آپ کو چاہیے اس کا لاگ ان رکھیں اور اس کی تمام تفصیلات کو یاد رکھیں اس کے بعد چاہیں تو سرچ انجن میں جا کرGoogle کے وہاں پر blogspot سرچ کر لیں اور آپ کو اس کا مین ویب سائٹ مل جائے گی جس کا لنک میں یہاں پر بھی دے دیتا ہوں
اس لنک سے چاہیں تو اوپن کر لیں نہیں تو Google search سے دیکھ لیں
جیسے کہ آپ کو اوپر دیئے گئے لنک سے بلکل ایسی ویب ملے گی اس پر اس کے ٹاپ پر یا اس کے بلکل درمیان میں دیکھ رہا ہوگا Create your blog اس پر کلک کریں گے تو وہ آپ سے آپ کا Gmail اکاؤنٹ مانگے گا یا وہ خود ہی آپ کے اکاؤنٹ لو لنک کر لے گا اگر نہیں کرے گا تو آپ اپنا اکاؤنٹ ٹائپ کر سکتے ہیں
اس سب کے بعد وہ آپ سے متعلقہ مواد طلب کرے گا مثلاً آپ کے بلاگ کا نام آپ کی تفصیلات سب وہ اس کے مطابق آپ درج کرتے جائیں اور ساتھ میں سہی چیک کرتے رہیں
ایک دفعہ آپ نے اکاؤنٹ بنا لیا تو وہ اس کی تمام تفصیلات کے ساتھ وہ آپ کا اکاؤنٹ لاگ ان کر دے گا یاد رہے آپ کو gmail میں جو میل وصول ہو گی بن جانے کہ بعد وہ ویریفکیشن ہوتی ہے
اکاؤنٹ بن جانے کے بند ڈیش بورڈ دیکھائی دے گا جس میں سائڈ بار میں تمام مینیو دیکھتے ہیں، post, comment, status, earing, layout, pages, theme, etc ان تمام کو فلحال نہیں کچھ نہیں کرنا جو بھی کوئی آرٹیکل لکھنا ہو وہ پوسٹ میں جا کر لکھنا ہو گا اس کے علاوہ اپنی پوسٹ کا سٹیٹس وغیرہ مطلب اس کے دیکھنے والوں کی تعداد کہا سے دیکھا گیا کس ملک سے کتنے لوگوں نے دیکھا سب
اب آپ کا بلاگ ویب بن گیا ہے
بلاگ اکاؤنٹ کے لیے کیسے اس کو ترتیب دینا ہوتی ہے؟ اب اس کے بارے میں جانتے ہیں کچھ
اگر آپ چاہیں تو اس میں اپنے پسندیدہ کسٹم کر کے theme custom سے بنا سکتے ہیں اپنی ویب سائٹ کی ضرورت کے مطابق یا پھر theme میں بنی بنائی ڈیزائنر میں سے لے سکتے ہیں اور اس کو خود سے ترتیب دے سکتے ہیں
اس کے بعد آپ نے سب سے پہلے اپنی ویب کا یا بلاک ویب کا ہیڈر بنانا ہوتا ہے جو اس کے اوپر سب سے شو ہوتا ہے
اس کے بعد سب سے اہم بات آپ نے جس مقصد کے لیے بلاگ اکاؤنٹ بنایا اس کے مطابق پیج سیٹ کرنے ہوتے ہیں
سب سے ضروری چیز ہوتی ہے آپکا تعارف آپکی ویب سائٹ کا تعارف کس لیے آپ یہ ویب بنا رہے ہیں اس کے لیے About Us کا پیج بنانا ہوتا ہے
اس کے ساتھ ایک پیج Contact Us ہوتا ہے جس میں آپ اپنے Email سے لنک کرتے ہیں اس پر آپ سے براہ راست تعلق قائم ہو سکتا ہے اگر کسی کو کوئی سوال پوچھنا ہو تو اس مقصد کے لیے یہ پیج بنایا جاتا ہے
اور جو ایک پیج اور سب سے ضروری ہوتا ہے وہ ہے Privacy Policy جس میں آپ اپنے بلاگ کے بارے میں تمام تر پرائیوسی بتاتے ہیں اور یہ آپ گوگل سے آسانی سے بنا سکتے ہیں
اپنا اکاؤنٹ بنانے کے بعد سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے کیسے آپ اپنے بلاگز کو گوگل پر رینک کروا سکتے ہیں؟
اگر دیکھا جائے تو بلاگ بنانا بھی اک بہت بڑی مہارت ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ اہمیت کی بات یہ ہے کیسے آپ اس بلاگ کو رینک کروا سکتے ہیں تاکہ اس پر ویز دیکھنے والے زیادہ ہوں جو اس کو پڑھیں اور اس سے دوسروں تک پہنچائیں اس میں بہت سی باتیں جو دیکھی جاتی ہیں
سب سے پہلے آپ کا کنٹینٹ جو بھی آپ لکھ رہے ہیں وہ متاثر کرنے والا ہونا چاہیے جو بہت زیادہ سرچ ہوتا ہو مثال کے طور پر
How to
What are the
Which are most
Why do you
How we can. etc
اس قسم کے کنٹینٹ کو یوز کرنا اچھا ہوتا ہے اس سے اپ جلدی سرچ میں آتے ہیں
اس کے علاوہ ایسے الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جن کو لوگ عموماً زیادہ تر آسانی سے اور سرچ کرتے ہیں وہ آپ کے آرٹیکل پر منحصر کرتا ہے
اپنے بلاگ کو متاثر بنانے کے لیے اس میں موضوع کے مطابق کچھ تصاویر بھی شامل کر دینا سہی ہوتا ہے اس سے دیکھنے والے کی دلچسپی بڑھتی ہے
جب کبھی بھی آپ چاہیں کہ آپ کا بلاگ رینک میں آئے تو ضروری ہے اس کو آپ پہلے سرچ کریں اور دیکھیں لوگ کس میں زیادہ وقت تلاش کرتے ہیں اس سے آپ کو فائدہ ہوتا ہے
ایک بات کا سب سے زیادہ خیال رکھنا چاہیے آپ جو آرٹیکل لکھ رہے ہیں وہ آپ کا اپنا ہونا چاہئے کیونکہ گوگل سے جب بھی آپ Adsense Approval لینے کے لیے جائیں گے وہ سب سے پہلے آپکے آرٹیکل دیکھتا ہے اور چیک کرتا ہے اگر کاپی پیسٹ ہو تو گوگل کبھی بھی اپروول نہیں دیتا
اس کے علاوہ آپ اگر چاہیں تو اس کے لیے ایک مکمل کورس ہوتا ہے جس سے آپ کر کے اسانی سے اپنی ویب سائٹ کو رینکنگ میں لا سکتے ہیں
Click here>>> House hold business for women's
اب آجاتے ہیں اپنے مقصد پر کہ بلاگر اکاؤنٹ بنایا کیوں گیا تھا؟
کیسے آپ بلاگ اکاؤنٹ سے ماہانہ 1 لاکھ روپے آمدن حاصل کر سکتے ہیں؟
اوپر بتائے گے تمام تر نقاط میں اگر کسی کو کوئی بات سمجھ نہیں آتی وہ چاہے تو Contact کر سکتا ہے یا comment میں پوچھ سکتا ہے
بلاگ اکاؤنٹ سے انکم حاصل کرنا دیکھا جائے تو آسان کام بھی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مشکل بھی ہے کیونکہ آپ کو بہت سے ایسے نقاط ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کرنا ہوتا ہے جیسے کہ کاپی رائٹ نہ ہو آپکی ویب سائٹ ویل ڈریسڈ ہو آپ کے آرٹیکل پر ٹریفک ہونا چاہیے یہاں تک سب سہی ہے اس کے بعد جو عمل ضروری ہے وہ ہے آپ نے Google Adsense سے اپنے بلاگ ویب سائٹ کا Approval لینا ہوتا ہے ایسے کہہ لیں آپ کو ان کا اجازت نامہ درکار ہوتا ہے دراصل یہ اجازت نامہ کیا ہے
جب بھی آپ دیکھیں کوئی ویب سائٹ دیکھنے جاتے ہیں اس پر مختلف قسم کے اشتہارات موجود ہوتے ہیں وہ اپنی پروڈکٹس کی تشریح کے لیے مختلف ویب سائٹ پر اشتہارات دیتے ہیں اس
اس قسم کے اور بھی اشتہار ہوتے ہیں وہ ایسے ہی گوگل کو ایک مخصوص رقم ادا کرتے ہیں اپنے اشتہارات کے لیے اور گوگل ایسے ہی وہ اشتہار اگر آپ کی ویب سائٹ Approved کر دیتا ہے تو اشتہار آپ کے ویب سائٹ پر پوسٹ کرتا ہے اس سے آپ ماہانہ ادائیگی کرتا ہے اس طریقہ کار سے آج کل لوگ گھر بیٹھ کر لاکھوں روپے بآسانی کما رہے ہیں
اس آرٹیکل میں آپ تمام تر ضروری نقاط بتا دئیے گئے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے آپ بآسانی اپنا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں اور اس سے ماہانہ 1 لاکھ سے زائد آمدن حاصل کر سکتے ہیں
اگر کوئی پوائنٹ سمجھ نہ آئے آپ کسی وقت بھی رابطہ کر سکتے ہیں کمنٹ یا کنٹیکٹ میں
"زندگی میں ایک بات کو ہمیشہ یاد رکھیں انسان کے لیے جتنا بھی ہو اس پر شکر ادا کرنا چاہیے، ہمیشہ اپنے سے نیچے دیکھا کریں تو زندگی آسانی سے گزرے گی اوپر دیکھیں گے تو خود کو تکلیف میں اور حسد میں مبتلاہ کر لیں گے"
No comments:
Post a Comment